بیدر میں گرمی کی شدت کے باعث شہر کی اہم سڑکیں سنسان (مزید خبریں)


پارٹی کے نظریات اور اصولوں سے پارٹی کے کارکنوں کو آگاہ کیا جائے گا:بی جے پی

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستِ کرناٹک کے انچارج مرلیدھر راؤ نے کہا کہ پارٹی کے نظریات اور اصولوں سے پارٹی کے کارکنوں کو آگاہ کرنے کیلئے بی جے پی کارکنوں کیلئے خاص تربیت کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انھو ں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں بی جے پی کی جانب سے کیمپوں کے ذریعے ملک بھر میں 15لاکھ کارکنوں کو تربیت دی جائے گی۔سبسکرائب رجسٹریشن مہم کے دوران 10کروڑ ارکان کا رجسٹرین کرکے بی جیپی آج دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔صرف اراکین کے رجسٹریشن کرانے سے کام نہیں چلے گا پارٹی ان ارکان کو نظر یاتی تربیت دے کر پارٹی کے اصولوں سے آگاہ کرائے گی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت نے سنئیر قائدین کی صحت کی حفاظت ‘انشورنس اور پینشن کیلئے منفرد منصوبہ تیار کیا ہے۔***


پیارے نبی کریم ؐکا اسوۂ حسنہ سے بڑھکر روئے زمین پر کوئی نور نہیں۔اے ایم اقبال انجینئر

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔پیارے نبی کریم ؐکا اسوۂ حسنہ سے بڑھکر روئے زمین پر کوئی نور نہیں ، جس سے روشنی حاصل کی جائے اور اسلامی تصوف اسلام کی روح شریعت کا خلاص کتاب و سنت سے کشیدہ کردہ عطر ایمان و اسلام کا لازمی تقاضا ہے ،کیونکہ اس کی بنیاد کتاب و سنت کی پیروی حلال کھانے ، اذیت رسانی سے رکنے مصیبتوں سے اجتناب ،توبہ اور حقوق کی ادائی پر ہے۔ تصوف دراصل رضائے الہی میں خود کو مٹادینا اور اپنی خواہشوں کو رب کے حکم کے تابع بنالینے کا نام ہے۔ جس کا مقصد صبر، اخلاص ،توکل ، خوف ،خشیت اور محبت جیسی کیفیات جیسے اعمال پیدا کرناہے اور سلوک سے مراد تمام شکوک کو دل سے نکالدینا کانام ہے ان خیالات کا اظہار اے ایم اقبال انجینئر نے تربیتی اجتماع منعقدہ سردار پورہ نورخاں تعلیم بیدر سے کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو حج بیت اللہ اور زیات حرم کیلئے حج کمیٹی کے ذریعہ منتخب کرلیا ہے۔ اس لئے اب آپ لوگوں کو چاہیئے کہ دوران سفر حج توحید، خلوص نیت لبیک اور اطاعت پر اپنی توجہ مرکوز کریں کیونکہ حج سے بڑا کسی کام کا اجر نہیں اور حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے۔ اس لئے اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت رکھیں اور اللہ کی نافرمانی سے بچتے رہیں۔ اور مسائل حج میں کوئی مشکل پیش آئے تو فورا علماء کی طرف رجوع کریں تاکہ بصیرت اور روشنی حاصل ہو۔ کیونکہ نبی کریمؐ کا فرمان ہیکہ جس کیلئے اللہ بھلا چاہتاہے اس کے دین کی سمجھ دیتا ہے۔ اور جو شخص فرائض کی پابندی نہیں کرتا اس کے مسنون اعمال قبول نہیں ہوتے ۔موصوف نے شرک سے بچنے کے دس طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی کہ اللہ کی ذات میں دوسروں کو شریک نہ بتائیں۔ اور نہ سفارش بنائیں اور نہ دوسروں پر بھروسہ کریں۔ اور جو اللہ کو نہیں مانتا اسکو صحیح راستہ پر ہے سمجھنا شرک کے دائرے میں آتاہے اور جو لوگ نبی کریمؐ کے قوانین کو دوسرے قانون پر فوقیت دیتے ہیں فورا شرک کے دائرے میں آجاتے ہیں۔ اور ہمیں کبھی نہیں سونچنا چاہیے کہ ہماری پستی کا سبب اسلام تھا ۔اور حرام کو حرام اور حلال کو حلال کہنا ہی ایمان کی پہچان ہے ۔ اور جس کسی نے رسول اللہ ؐ کی لائی ہوئی باتوں میں کسی بات کو مبغوض سمجھا وہ دین سے پھر گیا۔اور اللہ کے دین کی کسی بات یا ثواب اور عقاب کا مزاق اُڑا نا گمراہی ہے۔ اور مسلمانوں کے خلا ف دوسروں کی مدد نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والی قوموں کو ہدایت نہیں دیتا۔اور ہمیں اللہ کے اس فرمان پر یقین کا مل ہونا چاہئے کہ جو شخص اسلام کے علاوہ اور کسی دین کو پسند کریگا اسکا عمل قابل قبول نہ ہوگا۔ اورآخرت میں خسارہ کا مستحق ہوگا ۔ اور اللہ کے دین سے مکمل اعراض یا کسی ایسی بات سے اعراض جس کے بغیر صحیح اسلام کو پانا نا ممکن ہو ایسا علم اور ایسا عمل قابل قبول نہیں۔ اسی لئے ہمیشہ توبہ استغفار کرکے اللہ کے غضب اور سزا سے پنا مانگنا چاہئے۔ اور دینی علم کا حاصل کرتے رہنا چاہئے ۔ کیونکہ ارشاد ربانی ہے دوعلم اور بغیر علم والے یکساں نہیں ہوسکتے۔اور مولانا خرم خان سے صحابہ کرامؓ کی سیرت پر عمل آواری پر زور دیا ۔ اور بتایا کہ ابو بکر صدیقؓ نے دین تبلیغ بیوپاریوں سے لیکر دیہاتیوں پر ایسی کی کہ سورہ توبۂ کی ابتدا کی آیتوں کے حساب سے کم از کم مسلمان کی ظاہری شناخت کیلئے نماز اور زکوٰۃکا اہتمام ضروری قرار دیا ورنہ اُن کے خلاف آواز اُٹھانے پر زور دیا ۔ اسی لئے آج ہر مسلمان کو نماز کا عادی بنانے کیلئے آمادہ کرنے کا شعور پیدا کرنے کیلئے تبلیغی کام کوتیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اور مزید بتایا کہ مسجدیں صرف اللہ کیلئے ہیں، اللہ کے ساتھ کسی اور کونہ پکارو اور حج کے ذریعہ نیت اللہ کی رضا کا حصول اور آخرت کی تیاری ہو۔اور برکت ان کاموں سے حاصل ہوتی ہے جنہیں اللہ اور اس کے رسولؐ نے جائز قرار دیا ہے۔ خرافات اور بدعتوں سے برکت حاصل نہیں ہوسکتی ۔***


ریاست میں ذات ‘سما و تعلیمی سرے سے متعلق شمار کنندہ کے سوالات سے ریاستی وزیر اعلی تذبذب کا شکار

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔کرناٹک کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیاکو جب ریاستِ کرناٹک میں ذات‘ سماجی اور تعلیمی سروے کے شمارکنندہ کا سامنا ہوا‘اور شمارکنندوں کی جانب سے سروے فارم کے مطابق آمدنی اور پراپرٹی سے متعلق سوالات کے کالم کا وہ اطمنان بخش طریقے سے جواب نہیں دے پائے ۔غور طلب ہے کہ قانونی رکاؤٹوں کو پارکرتے ہوئے کرناٹک حکومت نے ہفتہ سے ریاستمیں سماجی و تعلیمی سروے کا آغاز کیا ہے ۔اسے ذات مردم شماری کے طورپر بھی جانا جارہا ہے۔ریاست میں آزادی کے بعد اس طرح کی پہلی مردم شماری ہے۔جمعرات کو تقریبا9:30بجے بی بی ایم پی اسکول کے میر معلم ایم ایس شیو کمار کی قیادت میں مردم شماری میں شامل ملازمین کی ٹیم ٹاسکر ٹاؤن وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچی ۔اس وقت کرناٹک ریاست پسماندہ طبقے کمیشن کے چیر من ایچ کنتھا راجو بھی وہاں موجود تھے۔ مسٹر سدارامیا اس وقت میسور روانہ ہونے کی تیاری کررہے تھے ۔انھوں نے مردم شماری کی ٹیم کے55میں سے صرف45سوالات کا جواب دیا ۔انھوں نے کہاکہ میں باقی سوالات کا جواب پوری معلومات جمع کرنے کے بعد دوں گا۔وزیر اعلی نے پرسنل ڈیٹیل سے متعلق25سوالات کا جواب بڑی آسانی سے دیا لیکن انھیں اسکول میں ایڈمیشن لینے کے وقت ان کی عمر ‘سالانہ آمدنی اور زمین جائیداد سے متعلق سوالات جواب دینے میں پریشانی ہوئی۔جب مردم شماری کے عملے نے ان کی سالانہ آمدنی کے بارے میں پوچھا تو ان کاجواب تھا ’’یہاں سے بیٹھے بیٹھے آپ کیسے انکم کو کلیٹ کرسکتے ہیں ‘جب ان سے وزیر اعلی کے طورپر لی جانے والی سیلری کی اوسط تنخواہ سے متعلق دریافت کیا یا تو انھوں نے کہا کہ ’’آمدنی کے دوسرے ذرائع بھی تو ہیں ‘جیسے شاپنگ کامپلیکس سے ملنے والا کرایہ اور زراعت سے ہونے والی آمدنی وغیرہ مجھے ان سب کو چھوڑ کر بتانا پڑے گا۔ایک دو دن میں آمدنی سے متعلق ساری تفصیلات دے دوں گا۔ انھوں نے مردم شماری میں شامل ملازمین کے اچھے کام کیلئے ان کی تعریف کی ۔انھوں نے کہا کہ انھیں تمام سوال پوچھنے پر کسی کو چھئرنا نہیں چاہئے ۔سدارامیا نے کہا کہ ذات مردم شماری سماجی انصاف میں مدد کرے گی۔ اس سے پسماندہ طبقات کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبے بنانے میں حکومت کو سہولت ہوگی۔***


گرام پنچایت انتخابات میں لازمی ووٹنگ کیلئے کرناٹک پنچایت راج (ترمیم)بِل2015کو گورنر نے مسترد کردیا

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔گرام پنچایت انتخابات میں لازمی ووٹنگ کیلئے کرناٹک پنچایت راج (ترمیم)بِل2015پر حال ہی میں اسمبلی کے بجٹ کے دوران دونوں ایوانوں نے اس بِل کو منظوری دی تھی۔جس کے بعد ریاستی حکومت نے بِل جو گورنر کے پاس ان کی اجازت کیلئے بھیجا تھا۔ اس بِل کے منظور ہوجانے کے بعد گرام پنچایت انتخابات میں ووٹنگ کرنا لازمی ہوجائے گا۔یہ ملک میں اپنی قسم کا ایک بِل ہے ۔گورنر نے بِل سے متعلق مُختلف مبہم باتوں کو دور کرنے کیلئے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔گزشتہ یوم ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج مسٹر ایچ کے پاٹل کے دفتر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ گورنر نے بِل پر وضاحت چاہا ہے اور دیہی ترقیات و پنچایت راج وزارت حکومت کی جانب سے گورنر کو وضاحت بھیجے گی۔گورنر کی جانب سے ایوان میں منظورشدہ ترمیمی بِل کو مسترد کرنے کے بعد ایک تنازعہ کھڑاہوگیا ہے۔جس سے حکومت اور راج بھؤن کے درمیان ٹکراؤ کی صورت پیدا ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔***


21؍اپریل کو بیدر میں بسواجینتی کا انعقاد

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر ضلع انتظامیہ ‘ضلع پنچایت ‘محکمہ سماجی بہبود‘ بلدیہ بیدر اور محکمہ کنڑا کلچر کے مشترکہ تعاون سے بیدر شہر 21؍اپریل صبح10بجے رنگ میں میں بسواجینتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔اس پروگرام کا افتتاح بیدر ضلع انچار منسٹر شریمتی اوماشری کریں گی۔جبکہ پروگرام کی صدارت بیدر کے رکن اسمبلی مسٹر گرپادپاناگمارپلی کریں گے۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے ضلع بیدر کے ارکانِ اسمبلی و قانون ساز کونسل اور منتخب عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔اُسی دن شام 5:30بجے بسویشور سرکل پر بسوا جینتی جلوس کا افتتاح بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا کریں گے۔جبکہ راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی پرچماکشائی کی رسم انجام دیں گے۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر ساؤنئیر کتاب کی رسم اجراءؓ انجام دیں گے۔اس تقریب میں ایس پی بیدر ‘چیف ایکزیکٹیو آفیسر بیدر ضلع پنچایت و دیگر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔***


بیدر ضلع برڈ فلو کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کیلئے کمیٹی تشکیل

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔پڑوسی ریاست تلنگانہ میں برڈ فلو کی وباء کے واقعات کے پیشِ نظر ضلع بیدر کی عوام اور چکن فروخت کرنے والے افراد کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں ۔پڑوسی ریاست تلنگانہ میں مُرغی اور انڈوں کی ضلع بیدر میں سپلائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جب تک برڈ فلو پر قابو پایا نہیں جاسکتا ا سوقت تک پابندی برقرار رہے گی۔برڈ فلو وائرس کو پھیلنے نہیں دینے کیلئے ایک جائزہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔اس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی آفیسر ‘ڈپٹی ڈائریکٹر وٹرنری اینڈ انیمل ہسبنڈری محکمہ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر سب کیلئے تعلیم مہم ‘ایس پی بیدر ‘ڈی ایس پی محکمہ ویجلنس ‘تحصیلدار بیدر‘ کمشنر بلدیہ بیدر اس میں شامل ہیں۔بیدر شہر یا ضلع بیدر میں اگر برڈ فلو کے واقعات پیش آئیں تو فیالفور فون نمبر9449843246,9480719624,7760512821پر رابطہ کرکے اطلاع دے سکتے ہیں ۔***


بیدر میں یشسونی اسکیم کی رکنیت سازی کا آغاز

بیدر۔20؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ سال2015-16کیلئے یشسونی اسکیم کے تحت شہر اور دیہی علاقوں میں واقع کوآٖریٹیو کسان ارکان کے ناموں کو درج کرنے کیلئے رجسٹریشن فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں رہائش پذیر جنرل گروپ کے لوگ710روپیے اور ایس سی ‘ایس ٹی طبقے کے لوگ 510روپیے۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے جنرل گروپ کے لوگ 250روپیے اور ایس سی ‘ایس ٹی طبقے کے لوگ50روپیے ادا کرکے یشسونی اسکیم کے تحت رکن بننے 31؍مئی 2015آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ***

Share this post

Loading...