بیدر سے مسلم امیدوار کھڑا نہ کرنے پر حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کانگریس سے ناراض

بیدر:02اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم بیدر ضلعی یونٹ کے صدر مسٹر منظور حسین کی جانب سے بیدر پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں ایک مشاورتی کیا گیا ۔ اس اجلاس میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکریٹری مسٹر مجاہد پاشاہ صاحب، دلت سنگھرش سمیتی کؤے لیڈرر ناگیندر دنڈے، مراٹھا سماج کے لیڈر ؤایڈوکیٹ گنیش رانے ۔، مجلس اتحاد المسلمین کے کے ضلعی صدر منصور قادری ، میونسپل کونسلر اسماعیل ذبیح اللہ بی ایس پی پارٹی کے امیدوار براؤئے حلقہ پارلیمینٹ بیدر مسٹر شان الحق بخاری ودیگر شریک تھے ۔حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم کی کور کمیٹی کے ارکان مسرز علیم احمد، شاہ نواز خان شاہین اور افضال محمود اس اجلاس میں بحیثیت آبزرور شریک تھے ۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ کانگریس پارٹی نے حلقہ پارلیمینٹ بیدر کے لئے کسی مسلم لیڈر کو امیدوار بنانے پر غور نہیں کیا ۔ اس کے علاو کانگریس پارٹی نے بیدر کے مسلم رائے دہندگانکا بھی احترام نہیں کیا جنھوں نے سابق میں ہر بار اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں کانگریسی امیدواروں کو اپنے کم از کم 90فیصد ووٹ دے کر کامیاب کروایا۔ اس اجلاس میں دلؤت اور مراٹھا قائیدین نے بھی حلقہ پارلیمینٹ بیدر کیلئے مسلمانوں کو نظر انداز کردینے پر کانگریسی پارٹی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں شریک قائیدین کا کہنا تھا کہ کانگریس نے بہت سے عہدوں اور پارٹی کے عہدوں ؤ پر لنگایتوں کی نامزدگیاں کی ہیں ۔ مسلمانوں کو نظر انداز کرنے پر اجلاس میں شریک تما م غیر مسلم قائیدین نے بھی اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کی کو ر کمیٹی کے کے ارکاأ نے اس موقع پر کہا کہ حلقہ پارلیمینٹ بیدر سے پر چہ جات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گزر جانے کے بعد وہ دلتوں اور مراٹھا مذہب کے قائیدین سیمشاورت کرکے مستقبل کا لائیحہ عمل طئے کریں گے۔

Share this post

Loading...