ویسے کرناٹک کے بی جے پی لیڈران میں کئی اہم ایسے لیڈران ہیں جو کبھی اسمبلی میں بیٹھ کر عریاں فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو کبھی منی پال میں کار پارکنگ میں قابلِ اعتراض حالت میں پائے گئے، ابھی حالیہ ایک اطلاع کے مطابق بیدرکے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں بی جے پی لیڈران ایسی حالت میں پائے گئے کہ وہ ایک عریاں خاتون کی ناچ دیکھنے کے دوران ناچ گانا دیکھتے ہوئے بازو میں موجود عورتوں کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی۔ اس طرح کا ننگا ناچ دیکھنے والے بی جے پی لیڈروں میں ضلع بیدر کے بی جے پی جنرل سکریٹری بابو والی، ضلع بی جے پی نائب صدر بی ایس کدرے، بی سی سی بینک کے سابق ڈائرکٹر پتری سمیت کئی اہم سیاسی لیڈان موجود تھے۔ یہ خبر جیسے ہی مقامی کیبل چینل کے ذریعہ عام کیا گیا تو کیبل کی کٹوتی شروع ہوگئی، اس موقع پر جب دیگر سیاسی پارٹیاں اور عوامی سطح پربی جے پی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو پولس ریاستی صدر پرھلاد جوشی نے بیان جاری کیا کہ متعلقہ لیڈران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہر بھٹکل میں ایک اورفریش جوس ہاؤس کا افتتاح
بھٹکل 5؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) نور مسجد سے متصل جماعت کامپلیکس میں کل شام سوا پانچ بجے بھٹکل ٹراویل ہاؤس کے مالک جناب فیصل پیشمام کی نئی دکان فریش جوس ہاؤس کا افتتاح شہر کی جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا عبدالباری ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔مولانا نے اس موقع پر تجارت میں ترقی کی دعا دیتے ہوئے نیک کام میں خرچ کی توفیق بھی مانگی ۔ اس موقع پر مولانا خواجہ معین الدین ندوی کے علاوہ شہر کے عمائدین کی ایک تعداد بھی موجود تھی ۔
شہر بھٹکل میں 18اکتوبر سے 20اکتوبر تک’’اٹیا -پٹیا‘‘ کھیل مقابلوں کا انعقاد
بھٹکل 5اکتوبر (فکروخبرنیوز ) ریاستِ کرناٹک ’’اٹیا ۔پٹیا ‘‘ اسوسی ایشن داونگیرے، اور بھٹکل تعلقہ ’’اٹیا ۔پٹیا ‘‘ فیڈریشن کے زیرِ نگرانی و انتظام18اکتوبر سے 20اکتوبر تک ’’سب جونیئر بوائس اینڈ گرلس نیشنل اٹیا۔پٹیا چیمپن شپ 2013کے بائیسویں کھیل مقابلہ کا انعقاد بھٹکل میں کیا جارہاہے۔ اس بات کی اطلاع آج شام یہاں شہر بھٹکل کے آئی بی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں فیڈریشن کے ذمہ داروں نے دی ہے ۔یہ کھیل مقابلے گرو سدھدیندرا کالج کے میدان میں منعقد کئے جائیں گے۔تمام سرکاری و نجی اسپورٹس سنٹر سے درخواست کی گئی ہے کہ اُتر کنڑا ضلع میں پہلی بار منعقد کئے جانے والے اس ریاستی سطح کے کھیل مقابلے میں حصہ لے کر دلچسپی کا باعث بنیں ۔ اس کھیل مقابلے میں24ریاستوں کے طلباء و طالبات حصہ لینے والے ہیں۔ کرناٹک، مہاراشٹرا، دہلی ، پانڈیچری ، راجستھان، تمل ناڈ، گوا ، جمو ں کشمیر، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، اڑیسہ، اُتر پردیش، ہریانہ، منی پور، بہار، پنچاب، کیرلا، مدھیہ پردیش، گجرات، اترانچل ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور آسام وغیرہ ریاستوں کے طلباء ہیں۔ مختلف قسم کے دلچسپ کھیل مقابلے انعقاد کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
سات سالہ بچے کے ساتھ ماں کنویں میں کود کر خودسوزی کرلی
وٹلا،05اکتوبر (فکروخبرنیوز) شوہر اور دو خاتون بچیوں کو چھوڑ کر لاپتہ ہونے والی عورت اور ان کے سات سالہ بچے کی لاش باغ کے ایک کنویں میں دریافت ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک عورت کی شناخت وٹلا کے کسبا نامی دیہات کے ساتھ مقیم لاری ڈرائیور جناردھن کی بیوی پشپا (28) اور بیٹا شرت(7) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک عورت اپنے دو خاتوں بچیاں کاویا اور رادھکا کو اسکول میں چھوڑ بدھ کے روز اپنی بیٹی کے ساتھ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ شوہر جو ملازمت کے لئے نکل گیا تھا بروز جمعرات گھر لوٹاتو ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولس کو کردی تھی۔چھان بین کے بعد اس کی لاش گھر سے ایک کلومیٹر پر واقع ایک باغ کے کنویں دریافت ہوئی ہے۔ پولس شکایت درج کرنے کے بعد یہ پتہ لگار ہی ہے کہ یہ خودکشی تھی یا قتل کیا گیا تھا، کیوں کہ لڑکیوں کو چھوڑ کر بیٹے کے ساتھ خودکشی کرنے کی وجہ شک و شبہات پیدا کررہی ہے۔ اور گنگادھر نامی شخص کے باغ کے کنویں میں لاش کا ملنا بھی کئی شکوک پیدا کردیا ہے۔ پولس چھان بین کررہی ہے۔
![]()
Share this post
