بیدر ایرپورٹ کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح

بنگلورو08/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  مرکزی حکومت کے اڑان پروجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ بیدر ایئرپورٹ کا جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے دیا جلاکر افتتاح کیا او رایرپورٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ شہر کے چھدری رنگ روڈ میں تعمیر ہوئی ٹرمینل کا افتتاح وزیر اعلیٰ نے کیا ہے۔ بنگلور سے بیدر آنے کے لیے عوام کو اب سہولت ہوگی۔ راجدھانی بنگلورو سے تقریباً 750کلومیٹر کی دوری پر بالکل شمال میں بیدر واقع ہے جو تلنگانہ ریاست سے لگا ہوا کرناٹک کا آخری شہر ہے۔ یہاں ریل اور بس کا ہی رابطہ رہا ہے۔ اگر طیارہ سے سفر کرنا ہوتو حیدرآباد جاکر وہاں سے سڑک کے راستے سے بیدر آنا پڑتا تھا۔ حیدرآباد سے بیدر کی سڑک کا راستہ تقریباً 136کلومیٹر ہے۔ تقریباً 4گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اب بیدر ایئرپورٹ کھل جانے سے یہ سفر آسان ہوجائے گا۔ حیدرآباد جاکر بیدر آنے کے لیے چودہ تا پندرہ گھنٹے لگتے تھے۔ بنگلور سے بلاری، گلبرگہ ہوتے ہوئے بیدر جانے ے لیے بھی اتنا ہی وقت لگتا تھا۔ اب راست طور پر بنگلور۔ بیدر پرواز سے صرف ایک گھنٹہ تیس منٹ میں بیدر پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح اس علاقے کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس موقع پر بیدر نگران کار وزیر اور وزیر برائے اقلیتی بہبود، حج ووقف پربھو چوہان، رکن پارلیمان بھگونت کھوبا، رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے، بنڈپا کاشمپور، راج شیکھر پاٹل، بی نارائن راؤ اور رکن اسمبلی رحیم خان سمیت دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...