اس موقع پر مولانا موصوف نے مشورہ کے آداب اور قائد کے لیے مثالی کردارکے سلسلہ میں اسوۂ نبوی کے آئینہ میں روشنی ڈالی استقالیہ کلمات اور الیکشن رپورٹ ۔ جناب جیلانی شہ بندری ( الیکشن کمشنر )نے پیش کی۔ اس موقع پر آراء و مشوروں کے ساتھ مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا
( ۱) صدر : جناب محمد امجد صاحب شہ بندری
(۲) نائب صدر : سید ہاشم ایس ایم ندوی
(۳) جنرل سکریٹری : جناب رحمت اللہ راہی
( ۴) سکریٹری : مولانا محمد مولی کرانی ندوی
( ۵) سکریٹری دوم : مولانا ارشاد علی افریقہ ندوی
(۶) خازن : جناب محمد حسن قمری
( ۷) محاسب : جناب طہ معلم
عہدیداران کے انتخاب کے بعد تمام عہدیداروں نے اپنے اپنے تاثرات مختصراً پیش کئے۔ اور جناب سید خلیل الرحمٰن صاحب نے صدارتی خطاب کیا۔شکریہ واختتامی کلمات ۔جناب جیلانی شہ بندری نے پیش کی اور مولانا ارشاد صدیقی صاحب کے دعائیہ کلمات پر نشست اپنے اختتام کو پہنچی
Share this post
