ریاض : (6/اکتوبر/2023 فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا 22ستمبر کو الیکشن ہوا اور نو انتظامیہ تشکیل کے بعد آج عہدیدران کا انتخاب عمل میں آیا۔ آئندہ دو سالہ میعاد کے لیے جناب عمار قاضیا صاحب کو صدر جناب ارشاد شیخ کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔
بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی انتظامیہ 2سال کے لیے منتخب ہوتی ہے۔ سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے 3 افراد کو منتخب کیا جاتا ہے جن میں سے ایک کو الیکشن کمشنر بنایا جاتا ہے ۔انتخاب کے ذریعہ 12 افراد کا انتخاب ہوتا ہے اور صدارتی اختیار سے دو مزید افراد کو انتظامیہ میں شامل کیا جاتا ہے سرپرست کے ساتھ انتظامیہ کی کل تعداد18 ہے ۔
جماعت کے کل ممبران کی تعداد 130 سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کےمطابق 22 ستمبر کو جب انتخاب عمل میں آیا تو تقریباً 40فیصد سے زائد لوگوں نے اون لائن ووٹنگ کی کیونکہ بعضے ممبران سعودیہ نیشنل ڈے کی وجہ سے سیروتفریح میں مشغول تھے ۔
عہدیدران کی تفصیلات :
صدر : جناب عمارقاضیا
نائب صدر : جناب عبدالرقیب پلور
جنرل سکریٹری : جناب ارشاد شیخ
جوائنٹ سکریٹری : جناب صہیب مصبا
محاسب : جناب ذھیب پیش امام
اسپوک پرسن : جناب ابوبکر صدیق
ادارہ فکروخبر جملہ عہدیداران اور انتظامیہ ممبران کی خدمات میں مبارکبادی پیش کرتا ہے۔
Share this post
