بھٹکل تعلقہ میں کنڑا راجیہ اُتسو بڑے جوش وخروش سے منایا گیا

اسسٹنٹ کمشنر جناب کورما راؤ نے کنڑا راجیہ اُتسو کا پرچم لہرایا ۔اس موقع پر تمام مہمانان نے طلباء و عوام سے مخاطب ہوکر کنڑا راجیہ اُتسو کے انعقاد کے غرض وغایت اور دیگر ریاستِ کرناٹک کے ثقافتی چیزوں کو اُجاگر کیا ، اجلاس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف اس اجلاس کے مہمانِ خصوصی تھے انہوں نے بھی عوام سے مخاطب کیا، اس موقع پر تین افراد کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس میں آرٹ (کلا) میں بہترین کارکردگی کرنے والے سننئے گڈی کار اور قومی سطح پر کھیلنے والی کبڈی خاتون کھلاڑی مادیوی ایم گونڈاور شامبو ہیگڈے وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر کنڑا ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے اسکولی طلباء نے مختلف انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کئے جن کو آخرمیں انعامات سے نوازا گیا۔ گیارہ بجے کے قریب یہ اُتسو اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...