بھٹکل تعلقہ نتظامیہ کی جانب سے کیرئیر گائیدنس پروگرام کا انعقاد

بھٹکل تحصیلدار ویرندر ایس باڈکر کے ہاتھوں سے اس جلسہ کا آغاز ہوااور بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر جناب کورماراؤ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے انعقاد کے غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے طلباء میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء ایک جمع ہونے سے آپسی تبادلۂ خیال کا موقع ملتا ہے اور اپنی اپنی سوچ ایک دوسرے کے سامنے رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے سول سروس کے سلسلہ میں معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات سے ہم طلباء کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کے مستقبل کو بہترین بنانے میں معاون ثابت ہونے والے کتابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا مطالعہ جاری رکھنے پر زور دیا ۔ کے ایس بیلگام سادنا نے طلباء سے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ایک دوسرے سے بہتر تعلقات بنانا بھی ضروری ہے اس سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوں نے صحیح کیرئیر کا انتخاب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنے مستقبل کے بارے میں خوب سوچ سمجھ کر قدم بڑھانا چاہیے۔ اس موقع پر ہندوستان کی پہلی خاتون کمانڈر ہندومتی نے بھی جلسہ میں شرکت کی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کوفوج ، ایر فورس اور نیوی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ لائبریری کی جانب سے کتابو ں کا ایک نمائشی میلہ لگایا گیا تھا جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا ۔

Share this post

Loading...