بھٹکل میں عوامی جگہوں پر تمباکو سے بنی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے

چھاپہ مارکاروائی میں تحصیلدار وی این بھاٹکر ، سرکل پولیس انسپکٹرسریش نائک اور ہیلتھ افسر وغیرہ موجود تھے جنہوں نے پرانے بس اڈے ، پھول بازار ، ساگر او ربندر روڈ پر بھی چھاپہ مارکارروائی کی۔ اس موقع پر تحصیلدار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دکانداروں پر معمولی جرمانہ عائد کیا گیا ،خلاف ورزی کی صورت میں زیادہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔اس ٹیم نے کئی اسکولوں کا دورہ کرنے کے بعد بچوں کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے اس سے دور رہنے کی نصیحت کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل کاروار اور کمٹہ میں بھی اس طرح کی چھاپہ مارکارروائی کی گئی تھی او رکئی دکانوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ اس طرح کے چھاپہ مار کارروائیاں ضلع کے دیگر تعلقوں میں بھی کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔

Share this post

Loading...