جس کے بعد اندر داخل ہوکر اے ٹی ایم مشین میں توڑ پھوڑ کی لیکن مشین میں جہاں رقم رکھی جاتی ہے وہ حصہ کھولنے میں ناکام رہا۔ بتایا جارہا ہے کہ گشت کرنے والی پولیس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل ہی ملزمین وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اطلاع ملتے ہی فنگرپرنٹس کے ماہرین نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ اے ٹی ایم مشین کے پاس سیکوریٹی اہلکار تعیینات نہ ہونے سے لٹیروں نے موقع کا فائدہ اٹھایا لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ۔ عوام کا ماننا ہے کہ کل ہی رقم جمع کیے جانے کی اطلاع ملنے کے ہی بعد کچھ لوگوں نے یہ پروگرام بنایا ہوگا۔ شہری پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
