وزیر اعظم سمیت ہر کسی نے اس کی مذمت کی ہے۔اگرچہ اسے فرقہ وارانہ نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ واضح رہے جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مشتعل ہجوم نے کل علیم الدین اصغر نام کے ایک شخص کو بیف لے کر جانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ یہ واقعہ گﺅرکشا کے نام پر تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے بیان کے باوجود ہوا۔ وزیر اعظم نے کل احمد آباد میں ایک پروگرام میں ناراضگی بھرے لہجے میں کہا تھا کہ گﺅرکشا کے نام پر کسی کے قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گایوں کے معاملے میں کون مجرم ہے اور کون نہیں اس کا فیصلہ قانون کرے گا۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
Share this post
