بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل سے علاقہ میں سنسنی

منگلورو 28/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) نشہ میں دھت نوجوان نے اپنی ہی بہن کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی خبر نے منگلور او راس کے اطراف کے لوگوں نے ہلاکر رکھ دیا ہے۔ چھوٹی سی بات پر بہن بھائی میں ہونے والی اس لڑائی کا انجام بہن کی موت کی صورت میں ہوا۔ پولیس کی تحقیقات میں کئی سارے ثبوت ملے ہیں جس کی بنیاد پر پولیس اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم سمسون کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد ہی یہ حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ 
    تفصیلات کے مطابق بھائی نے اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر کے نزدیک واقع قریبی جنگل میں پھینک دی۔ لڑکی کے پراسر ار طور پر لاپتہ ہونے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی او رمقامی لوگوں نے بھی پولیس کو یادادشت پیش کرتے ہوئے صحیح طرح سے تحقیقات کرنے کامطالبہ کیا۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران جب لاش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی تو پولیس نے مزید تحقیقات شروع کی۔ کئی دن گذرنے کے بعد بھی جب لاش کا معمہ حل نہیں ہوا تو گھروالوں سے پوچھ تاچھ کی گئی جس کے دوران بھائی نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ایم ایل اے یوٹی قادر نے بھی مقتولہ کے گھر پہنچ کے والدین کو دلاسہ دیا ہے۔ 

Share this post

Loading...