بھیانک سڑک حادثہ میں کار پر سوار بھٹکل کے چھ افراد معجزانہ طور پرمحفوظ (مزید ساحلی خبریں)

کار چلارہے عتیق الرحمن منیری نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ فی گھنٹہ ایک سو بیس کی رفتار سے چل رہی کار کا اگلا پہیہ رات قریب اچانک پھٹنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ کار کے اگلا اور دونوں جانب سے اگلے شیشے ٹوٹ کر بکھرگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کار کے رکتے ہی کار کے قریب مدد کرنے کے لیے بہت سارے غیر مسلم جمع ہوگئے اور کسی طرح کار کا دورازہ کھولنے کے بعد کار پر موجود افراد کو اتارلیا۔ بتایا جارہا ہے سیٹ بیلٹ پہنے رہنے کی وجہ سے موقعہ پر ایر بیگ کے نکلنے پر کار پر سوار افراد کو زیادہ چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کار کی حالت دیکھنے کے بعد اس پر سوار افراد کے بچ نکلنے کا امکان بہت کم ہے لیکن اس پر سوار چھ افراد میں سبھی کا محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سے کئی رشتہ دار موقعۂ واردات پر پہنچے تھے۔ ہوناور کے پی ایس آئی نے بھی حادثہ میں سبھی افراد کے محفوظ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ 


دھماکہ خیر مواد کے پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی 

پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے

چک منگلور 03؍ جنوری (فکروخبرنیوز) دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات چکمنگلور ضلع کے کادور تعلقہ کے گجینا ہلی علاقے میں پیش آئی ہے۔ زخمی افراد کی شناخت منجپا (60) اور لیپکشا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ دھماکہ خیز مواد جانوروں کے شکار کے لیے چھپایا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی اس کی سچائی سامنے آسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ پڑا جب اسی علاقہ کے رہائشی راجنا نامی شخص اس کو کنٹینر میں بھر رہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ منجپا اور لیپکشا دھماکہ کے وقت پاس میں ہی موجود ہونے کی وجہ سے سخت زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...