ملحوظ رہے کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی جمعرات کے روز ہی عید کی دوگانہ ادا کی گئی ۔ جامعہ آبادکالونی عیدگاہ میں مولانا محمد اسحاق ڈانگی ندوی نے عید کی دوگانہ پڑھائی جبکہ منکی ، ہوناور ، شیرور ، بیندور اور کنداپور سمیت منگلور اور ریاستِ کیرلا میں بھی جمعرات کے روز ہی عید کی نماز ادا کی گئی ۔ واضح رہے کہ ریاستِ کیرلا اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں جمعہ کے روز عید کی دوگانہ ادا کی گئی ۔
ہینجلے میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک
بھٹکل 26؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ندی میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات شہر کے مضافاتی علاقے ہینجلے (انجلی ) میں پیش آئی ہے۔ نوجوان کی شناخت آنند تمپّا نائک (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے دس بجے مذکورہ نوجوان تیراکی کے غرض سے ندی میں اترا ۔ بارش کے موسم میں ندی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے مذکورہ نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ خبر ملتے ہی موقعۂ واردات پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے جس کے بعد ندی سے گیارہ بجے کے قریب نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ۔ لاش شہر کے سرکاری اسپتال میں پہنچائی گئی جہاں لاش کا پوٹ مارٹم کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے سپرد کی گئی۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
