جس ہمیں اجتناب کرنا چاہئے ۔ شہر بھٹکل میں تمام مقامی میڈیا اپنے اپنے تئیں کوششیں کررہے ہیں، مگرہم کو اپنی بات دوسروں کے بیچ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم ایک قومی سطح کا انگریزی اخبار شائع کریں تاکہ دیگر مذاہب کے لوگوں تک بھی ہماراپیغام پہنچایا جاسکے۔ ان باتوں کا اظہار قاضی شہر بھٹکل مولانا محمداقبال ملا دامت برکاتہم نے کیا ، موصوف یہاں آج عصر بعد بھٹکل نیوز ڈاٹ کام کے نئے دفتر کے افتتاحی تقریب میں اپنی صدارتی کلمات میں ان باتوں کا اظہار کیا اور زور دیاکہ خبروں کی اشاعت تحقیق کے بعد ہی کی جائے ۔ ملحوظ رہے کہ برادرم حماد پلور کے تلاوت سے آغاز ہونے والے اس افتتاحی تقریب میں معزز مہمانانِ خصوصی ، جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جناب عبدالرحیم جوکاکو، جناب عبداللہ لنکا، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین ندوی ،مہتمم جامعہ اسلامیہ و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندویؔ ، اور مولاناابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا الیاس ندویؔ نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر جناب عتیق الرحمٰن شاہ بندری کے صحافتی کاوشوں کو سراہا اور ترقی پر مبارکبادی پیش کی۔قاضی شہر کے دعائیہ کلمات پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔
عثمانیہ جونیر کبڈی ٹورنامنٹ : عثمانیہ اور انفا فائنل میں
انفا اور لائن کے بیچ کھیلا گیا سیمی فائنل مقابلہ دلچسپ رہا
بھٹکل 13دسمبر (فکروخبرنیوز ) عثمانیہ جونیر کبڈی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کھیلے گئے دو سیمی فائنل میں عثمانیہ سن شائن کو ہرا کر اور انفا لائن کو مات دے کر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ فکروخبر کے مطابق کل بعد نمازِ ظہر شروع ہونے والے اس جونیر ٹورنامنٹ میں جملہ 26ٹیموں نے شرکت کیا تھا، دو دن کے آپسی کبڈی مقابلوں میں بالآخر چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی تھیں، اور دو دلچسپ مقابلے میں عثمانیہ نے جہاں سن شائن کو شکست دی وہیں دوسرے سیمی فائنل کے آغاز میں لائن پوری طرح انفا پر حاوی تھی مگر بعد میں کھیل دوسرارخ کرتے ہوئے آخر تک برابری کے ساتھ بالآخر انفا ایک پوائنٹ سے آگے رہی، آخر میں جب ایک منٹ کا وقفہ دیا گیا تو موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انفانے صرف وقت گذاری کی اور مقابلے میں جیت درج کرلیا ۔ کل انشاء اللہ عثمانیہ اور انفا میں فائنل مقابلہ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے تمام ٹرافی جناب ناصر آرمار نے فائنانس کیا ہے ۔
Share this post
