بھٹکل :17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ ایک سال سے علاقہ والوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے بندر کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نےدھر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بھٹکل کے منڈلی گرام پنچایت حدود کے علاقہ میں اس بندر نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا, راستہ پر سے گزرتے ہوئے ہر کسی پر چڑھنے کی کوشش کر تاتھا بچہ بوڑھے خواتین سے لے کر راستہ سے گزر رہے رکشہ ڈرائیور بھی کافی پریشان تھے جس کی وجہ سے علاقہ والے اپنے بچوں کو اکیلا چھوڑنےمیں خوف محسوس کر رہے تھے ،
علاقہ والوں کے مطابق بندر سے متعلق انہوں نے محکمہ جنگلات میں عرضی بھی داخل کی تھی لیکن اس کے لئے خاص انتظام نہ ہونے کی بنا پر محکمہ کی جانب سے بھی معاملہ میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا تھا ، بنگلور آفس میں معاملہ پہونچنے کے بعد شیموگہ سے ڈاکٹر کی ایک ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے تین روز قبل بندر کے لئے جال بچانا شروع کردیا لیکن علاقہ میں ناریل کے باغات کی وجہ سے انہیں بھی دشورای کا سامنا کر نا پڑرہا تھا ،آخر کار منگل کے روز افسران نےکٹھل کے درخت پر بیٹھے بندرپر بے ہوشی کے انجکشن والی گولی سے نشانہ لگایا ،دو ڈارٹ لگنے سے بندر بے ہوش ہو گیا جس کے بعد افسران نے اسے دبوچ لیا ،
افسران کا کہنا ہے کہ اس بندر کو اب بنگلور کے بنر گگٹا چڑیا گھر میں چھوڑدیا جا ئے گا
Share this post
