بھٹکلی مسلمانوں پر سازشی سایوں کا اُمنڈتا سیلا ب ؟

یہ خبر بھٹکل میں پھیلتے ہی اخبار نویسوں کا ہجوم ریاض سعیدی کے گھر کے قریب جمع ہوگیا، اس موقع پر ان کے والد خواجہ سعیدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ریاض سعیدی بنگلور کے ایک ہارڈ ویر کی دکان میں دس سالوں سے ملازمت کررہا ہے ، اور ابھی حال ہی میں ان کے دو بچوں کے بیمار ہونے کی وجہ سے دس دن قبل بھٹکل آیا ہوا تھا، دو دن قبل ہی اس کی روانگی تھی مگر ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے کل رات اس کی روانگی کی ٹکٹ بک تھی ۔ کل صبح وہ منگلور کے لئے روانہ ہوا تھا ۔ کل رات اُس کا آخری کال قریب ساڑھے دس بجے آیا تھا جو کہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے ایک دوسرے مسافر کا فون تھا، اس میں اس نے اطلاع دی تھی کہ جلد ہی وہ اُڑان بھرنے والا ہے۔ مگر اس کے بعد کیا ہوا ن کو اطلاع نہیں ، آج صبح اچانک سی سی بی پولس اہلکار ان کے گھر پہنچ کر چھان بین شروع کی او رپھر وجہ پوچھے جانے پر کچھ بھی اطلاع نہیں دی اور نہ ریاض کی گرفتاری کی خبر دی۔ گرفتاری کے بعد ریاض کو بنگلور لے جایا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...