منگلور سے بھٹکل آنے والی ٹرین میں بھٹکلی خواتین کے ساتھ ’’ٹی ٹی‘‘ کی بدسلوکی(مزید ساحلی خبریں)

جینرل بوگی میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا تھا، اس ٹرین کا ٹی ٹی جو نشہ میں دھت تھا، وہ ان کے پاس سلیپر کے ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے 500روپیوں کا مطالبہ رکھا،مگر انہوں نے دینے سے انکار کردیا تو یہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر اُترآیا، جسمانی و ذہنی اذیتیں پہنچانا شروع کیا تو، خواتین اس کے ہراسانی سے بچنے کے لئے بوگی میں ادھر سے اُدھر بھاگنے لگے ، جب کہ چھوٹا بچے کو ایک سیٹ پر اس کو لٹایا تھا، نشہ میں دھت ٹی ٹی بچے کے پاس ہی بیٹھ کر عورتوں کو بچے کے پاس بھی جانے نہیں دیا، منگلور جنکشن سے اُڈپی ریلوے اڈے تک ہراسانی کا یہ سلسلہ ٹی ٹی نے جاری رکھا، اس بات سے پریشان خواتین نے بھٹکل میں گھر والوں کو اس کی اطلاع کی تو خبر ایک دوسرے کو پہنچتے پہنچتے دوسو کے قریب لوگ ریلوے اڈے پر جمع ہوئے ، اور ریل کو قریب ایک گھنٹے تک روک کر ٹی ٹی کی تلاش کی گئی مگر وہ ہاتھ نہیں آیا۔ عوام نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری ٹی ٹی کو حراست میں لے کراس کے خلاف قانونی کارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کیا، کل احتجاجیوں کا مطالبہ تھاکہ کسی بھی طرح ٹی ٹی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولس نے معاملہ درج کرلیاہے۔ تنظیم کے ذمہدار موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو سمجھایا اور ٹرین جانے دیا گیا۔


پتور : گیس ٹینکر پلٹ گئی 

پتور:19اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں بنگلور سے منگلور کی جانب جارہی ایک گیس ٹینکر کے راستے کنارے پلٹ کر گرنے کی خبرفکروخبرکو موصول ہوئی ہے،یہ حادثہ نیراکٹے نامی علاقے میں آج پیش آیاہے ، اطلاع کے مطابق گیس ٹینکر تیز رفتاری کے ساتھ آرہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر راستے کنارے پلٹ گئی، اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ، اُپن گنڈی پولس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...