بھٹکل سے بنگلورو جانے والے افراد اس راستہ سے سفر نہ کریں۔۔۔۔

منگلورو: 22 جولائی2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  جمعرات کے روز جنوبی کنیرا کے ضلع مرلنئی میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سڑک دھنس ایک طرف سے کھسک گئی ہے جس کی وجہ سے شیراڈی گھاٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

چونکہ ابھی عید کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے بنگلورو سے بھٹکل کا سفر کیا ہے اور وہ ابھی لوٹنے کے ارادے میں ہیں ، وہ حضرات جانے پہلے سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ سڑک ٹرافک کے کھول دی گئی ہے یا نہیں۔

جنوبی کنیرا ضلع سے بنگلورو جانے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں چارماڈی گھاٹ روڈ یا کسی دوسرے متبادل راستے سے سفر کریں۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سونونا رشیکش بھگوان نے کہا بڑی گاڑیوں کے لئے چارماڈی اور مڈیکیری سڑکوں پر بھی جانا مشکل ہوگا اور سڑک پر ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وارتا بھارتی کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...