بھٹکل : ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے پولیس کے لیے تعمیرشدہ مکانات کا کیا افتتاح

bhatkal, home minister of karnataka dr g parmeshwara, mankal vaidya, bhatkal police,

بھٹکل24؍ دسمبر 2023 (فکروخبرنیوز) شہر کے پولیس گراؤنڈ میں پولیس عملہ کے لیے تعمیر شدہ 12 گھروں کا افتتاح آج ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کیا۔

افتتاح کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست بھر میں ہم نے 46 ہزار مکانات تعمیر کیے ہیں جن میں چالیس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ہم تمام کے لیے رہائش کے انتظامات کا عزم رکھتے ہیں تاکہ ان کو اپنے میدان میں کام کرنے میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو۔ اس موقع پر پولیس عملہ کو وزیر داخلہ نے اپنے ہاتھوں سے چابیاں بھی سونپیں۔ انہوں نے فلیٹس دیکھ کر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سو فیصد پولیس عملہ لیے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔

تعمیر شدہ فلیٹ دو بیڈروم پر مشتمل ہے اور کل بارہ فیلٹس دو کروڑ اسی لاکھ روپیے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہں۔

یاد رہے کہ کرناٹک محکمہ پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے والوں کے لیے رہائش فراہم کرنے کا حکومتِ کرناٹک کا ایک منصوبہ ہے جس کے لی پولیس گرہا اسکیم نافذ کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر منکال ایس ویدیا، ڈپٹی کمشنر گنگوبائی مناکر، اترا کنڑ کے ایس پی وشنو وردھنا این، ایم ایل سی منجوناتھ بھنڈاری، اوردیگرموجود تھے۔

Share this post

Loading...