بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقدہ زونل مقابلوں کے لیے شامیانہ اور پینے کا پانی فراہم نہ کرنےکا بچوں کے والدین نے لگایا الزام : پی ای ٹیچر نے دی وضاحت

بھٹکل : 22؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) نوائط کالونی اردو اسکول کے زیر اہتمام تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقدہ زونل لیول مقابوں کے لیے کسی بھی طرح کا سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بچوں کے والدین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔  اسکول گراؤنڈ کے ایک طرف واقع ہے اور وہاں پر پینے کے پانی کا انتظٓام کیا گیا ہے لیکن والدین کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں پانی کا نظم نہیں ہے اسی طرح شامیانہ کا بھی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

اسکول کی پی ای ٹیچر مالینی نے سرپرستان کی طرف سے کیے گئے ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس زونل مقابلوں میں شریک اسکولوں کے لیے 600 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے جس میں 22 اسکولوں نے فیس ادا کی ہے ، ان وصول شدہ فیس میں سے افتتاحی تقریب کے لیے اسٹیج اور شامیانہ کا انتظٓام کیا گیا ہے۔

اسکول کی پی ای ٹیچر کی جانب سے دئیے جواب کے بعد بچوں کے والدین اور سرپرستان مطمئن نظر نہیں آئے۔  

Share this post

Loading...