کسانوں کے اس میلے میں ہر ایک کو خوشی سے شرکت کرنا چاہیے : منکال وائدیا

انہوں نے اس افتتاحی تقریب سے مخاطب ہوکر کہا کہ رعیت طبقہ سرکار کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کا بھرپور فائدہ اُٹھائے۔ تعلقہ کے سرکاری زرعی شعبہ میں ملازمین کی کمی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر رعیت تنظیم کے صدر شری دھر ہیبّار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایک سو ساٹھ کروڑ عوام کو غذا فراہم کرنے کے لیے کسان طبقہ دن رات محنت کررہا ہے ۔ اس موقع پر تعلق پنچایت کے رکن جیا شری موگیر ، سویتا گونڈا ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تعلق پنچایت کے نائب صدر مدھوکر سبّومنے ، ضلع پنچایت کے رکن عبدالرحیم ، تعلق پنچایت کے رکن کشن بلسے ، محکمۂ جنگلات کے معاون آفیسر آر جی بھٹ وغیرہ موجود تھے ۔ زرعی شعبہ کے معاون ڈائیریکٹرآرپی بھٹ نے عوام کا استقبال کیا ۔ شری دھر نے نظامت کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس زرعی میلے میں کسانوں کو زرعی شعبے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے کئی کاؤنٹرس لگائے گئے ہیں ۔ علاقے کے محکمۂ زراعت کے کچھ افسران کے علاوہ کسان طبقہ کے لوگ موجود تھے ۔ اس میلہ میں زراعت ، باغبانی ، بچھڑا پالن ، مچھلی شکار ، ریشمی صنعت کے علاوہ کئی ایسے الگ الگ صنعت کے متعلق معلوماتی نمائشی کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔ 

چھٹی نہ ملنے اور اعلیٰ افسران کے ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ
سی آرپی ایف کے ایک نو جوان نے گولی چلاتے ہوے خودکشی کرلی

منگلور 22؍ فروری (فکروخبرنیوز) محکمہ کی جانب سے چھٹی نہ ملنے اور اعلیٰ افسران کے ڈانٹ ڈپٹ سے پریشان ایک سی آر پی نوجوان کی خود پر فائرنگ کرتے ہوئے خودکشی کرلئے جانے کی واردات یہاں پنمبور نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک نوجوان کی شناخت مہارشٹراکے سندیپ سرکٹے (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق اس نے خود کے پاس موجود پستول کے ذریعہ اپنے پیٹ پر گولی چلائی تھی ۔ خبروں کے مطابق خودکشی کی وجہ یہ بتائی جارہی کہ اس نے چھٹی کے لیے اعلیٰ افسران کو بارباردرخواست پیش کی تھی لیکن چھٹی دینے کے بجائے افسران کی جانب سے ڈاٹ ڈپٹ سنی پڑی تھی ۔ پنمبور پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...