بھٹکل: کھلاڑیوں کے درمیان منعقد ہوا کوئز مسابقہ، کھیل کے میدان سے ایک انوکھا پیغام

بھٹکل 09؍فروری2021(فکروخبرنیوز) ینگ اسٹار ویلفیر آرگنائزیشن کے تحت چلنے والے کرکٹ کے اسٹیج سے اسپورٹس سینٹروں کے درمیان کوئزمسابقہ کے انعقاد سے ایک اچھا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ سنیچر کی رات منعقدہ اس پروگرام کاآغاز مولوی عمیر گولٹے کی تلاوت سے ہوا اور نعمت احمد سعید ابن مولوی احمد کبیر ندوی نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولوی شعیب قاضیا ندوی نے انجام دیئے۔
جلسہ کی غرض وغایت پیش کرتے ہوئے ینگ اسٹار کے صدر مولا احمد کبیر ندوی نے کہا کہ علم دین کا حاصل کرنا ہر ایک پر فرض ہے اور قرآن و حدیث کا لب لباب فقہ ہے جو آج کل صرف علماء کے ساتھ خاص سمجھا جاتا ہے۔ آج کا اس پروگرام میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے دو ممبران کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔  ہمارا مقصد ان نوجوانوں کو فقہی مسائل سے آگاہ کرانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ  اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بہت زیادہ مصرف لگایا جاتا ہے اور ہم نے سوچا کہ اس کے ساتھ ساتھ اگر کھلاڑیوں کو مسائل مستحضر ہوجائیں تو یہ ہمارے لیے بڑی سعادت کی بات ہوسکتی ہے۔ مولانا نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہمارے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کرنے پر جملہ کھلاڑیوں اور ان کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا 
پروگرام کے دوران خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وقت اور حالات کے تناظر میں کھیل کی افادیت اور ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لیے کھیل اتنا ہی ضروری ہے جتنا کھانے میں نمک کی ضرورت ہوتی ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ ہم کھیل کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور ان اوقات اور جوانی کے ان ایام کو کھیل کود اور لہو و لعب میں ضائع کردیں۔
اس پروگرام کی ایک خصوصیت یہ رہی کہ اس مسابقہ میں شامل ٹیموں کے لیے رجسٹریشن کے وقت ایک مخصوص نمبر دیا گیا تھا اسی نمبر سے اسٹیٹ پر الف باء جیم دال کے ساتھ چار ٹیموں کو آمنے سامنے بٹھا کر ہر ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں پانچ سوال کیے گیے اسی طرح دوسرا اور تیسرے راؤنڈ مکمل کرتے ہوئے کواٹر فائنل پھر سیمی فائنل اور فائنل ہوا الحمدللّٰہ یہ مسابقہ بڑا دلچسپ رہا اور کھلاڑیوں طرف سے مسابقہ کے لیے  کی گئی محنت صاف طور پر نظر آئی۔ 
فائنل مسابقہ مون اسٹار اور وائی ایم ایس اے کے درمیان ہوا جس میں مون اسٹار نے بازی مارلی۔  اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اور اسپورٹس سکریٹری جناب طلحہ صاحب کے علاوہ فیڈریشن کے دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔ ینگ اسٹار کے نوجوانوں اور خصوصا اس انوکھے پروگرام فقہی مسائل کے انعقاد پر ہرایک کی سراہنا۔
مسابقہ میں اوّل دوم آنے والی ٹیموں کے علاوہ پانچ کھلاڑی کے ساتھ مسابقہ میں حصہ لینے والوں کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

Share this post

Loading...