بھٹکل وائی ایم ایس اے کے فعال تین کارکنان کی تہنیت اور ان کی خدمات کی سراہنا ،  جانئے تفصیلات

بھٹکل 26/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) ینگ مسلم سرویس اسوسی ایشن (وائی ایم ایس اے) نوائط کالونی بھٹکل کی جانب سے آج اسوسی ایشن کے تین فعال کارکنان کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔ جناب عتیق الرحمن منیری صاحب کو قوم وملت کے لئے ان کی خدمات کے پس منظر میں اور جناب مولانا نور الامین صاحب جامعی اور جناب عبدالمجیب رکن الدین نواب کو تجہیز وتکفین کے میدان میں ان کی خدمات کے پیشِ نظر ان کی تہنیت کی گئی۔ 
اس موقع پر علماء اور اور عمائدین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے خدمت کے میدان میں آگے بڑھنے کی بات پر زور دیا اور کہا کہ مرنے کے بعد ان کے کارناموں کے تذکرہ تو کئے جاتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں اس کی ہمت افزائی کرنا ایک ایسا کام ہے جس سے خدمت کرنے والے کو جذبہ اور حوصلہ ملتا ہے اور وہ مزید ان میدان میں کام کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔ ساتھ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ خدمت صرف مال ہی سے نہیں ہوتی بلکہ انسان کے اندر موجود صلاحیتوں سے دوسروں کو فائدہ پہنچانا بھی خدمت میں شامل ہے۔ 
جناب عتیق الرحمن منیری، جناب رکن الدین عبدالمجیب نے وائی ایم ایس اے کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا نورالامین رکن الدین ناسازیئ طبیعت بناء پر شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ان کی جگہ ان کے بڑے بھائی کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی۔ 
اس موقع پر اسٹیج پر امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی، استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی، جے ڈی ایس کے علاقائی صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری، تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی، رابطہ سوسائٹی کے ذمہ دار جناب پلور صادق صاحب اور دیگر موجود تھے۔ 

 

 

 

 

Share this post

Loading...