بھٹکل15؍ اگست 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں ستتہرواں یومِ آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی میں منعقد ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا این نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پولیس اہلکاروں سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ نے پریڈ میں حصہ لیا۔ ، پورے اطمینان اور منظم انداز میں مختلف اسکولوں کے اسکواڈ پریڈ کررہے تھے جنہیں دیکھنے کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
مختصر سی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے یومِ آزادی کے لیے جدوجہد اور قربانیاں پیش کرنے والوں کا تذکرہ کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اسی طرح تعلیمی اور سماجی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
Share this post
