بھٹکل میں یومِ آزادی کی مناسبت سے تنظیم کے بینر تلے نکالی گئی بائک ریلی

bhatkal, bhatkal bike rally

بھٹکل 15؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) یومِ آزادی کے موقع پر آج مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام شہر میں بائک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

ریلی کا آغاز ساگر روڈ پر واقع پولیس گراؤنڈ سے ہوا ، یہاں سے یہ ریلی شمس الدین سرکل ، سلطانی اسٹریٹ ، پھول بازار ، کار اسٹریٹ ، مین روڈ سے ہوتے ہوئے اہم شاہراہ پہنچی، اس کے بعد تینگن گنڈی کراس ، امین الدین روڈ سے ہوتے ہوئے تعلقہ اسٹیڈیم پہنچی جہاں مختصراً پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے۔

ریلی کا منظر قابلِ دید تھا۔ آزادی کے خوشی میں نوجوانوں میں جوش تھا تو ادھیڑعمر کے لوگوں میں وطن سے محبت کا جذبہ کی جھلک محسوس ہورہی تھی۔ کیا چھوٹا کیا بڑا ہر ایک خوشی سے جھوم رہا تھا۔

ریلی کے اختتام پر منعقدہ پروگرام میں تنظیم کے ذمہ داران نے عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وطن سے محبت اور اسے آگے لے جانے کے سلسلہ میں قربانیوں پر ابھارا۔

ریلی کی خاص بات یہ ہے کہ بائک پر تین سوار نہیں تھے جس کا اعتراف پروگرام میں سرکل انسپکٹر دیواکر نے بھی کیا۔

تنظیم کے ذمہ داران میں ایس ایم پرویز ، عتیق الرحمن منیری ، مولانا عبدالرقیب ایم جے اورعنایت اللہ شاہ بندری  نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Share this post

Loading...