بھٹکل28؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے محمد یوشع ابن ایمن چامنڈی نے رانچی کے جھارکھنڈ میں نیشنل لیول کک بوکسنگ چمپئن شب میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے بھٹکل کے ساتھ ساتھ پورے کرناٹک کا نام روشن کردیا ہے۔ محمد یحیٰ نے 23 اگست سے 27 اگست تک رانچی جھارکھنڈ میں منعقد ہونے والے کک بوکسنگ میں کرناٹک کی نمائندگی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وائی ایم ایس اے کلب میں الائنس مارشل آف اکیڈمی کے تحت محمد یوشع کی ٹریننگ کی گئی جن میں محمد اسماعیل اور محمد شماس کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ موصوف نے پہلے ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں بھٹکل کی نمائندگی کی تھی ، جس میں بتدریج کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح کے بعد ریاستی سطح پر اترکنڑا ضلع اور پھر ملکی سطح پر کرناٹک کی نمائندگی کی ۔
مستقبل قریب میں ازبکستان میں عالمی کک بوکسنگ چمپپن شپ منعقد ہونے والا ہے ، اس کے علاوہ آئرلینڈ اور دہلی میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں محمد یوشع ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
فکروخبر بھٹکل محمد یحیٰ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
