بھٹکل ورکنگنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے پورے پچیس سال مکمل

اجلاسوں کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کو تشکیل دی جائے گی جس میں شہر بھٹکل کے مختلف تنظیموں کے ذمہداران اور دیگر سماجی و سیاسی لیڈران بھی ہوں گے ، اس کے علاوہ ایک ایسا دیہات جہاں پر بنیادی سہولیات نہیں ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کے مدد سے اس دیہات کو گود لے کر وہاں کے ترقیاتی کاموں کو پورا کیا جائے گا، اسکے علاوہ ایک سوینر یعنی اُردو اور کنڑا زبان رسالہ شائع کیا جائے گاجس میں بھٹکل تعلقہ کی تاریخ کے علاوہ مختلف موضوعات پر تحریریں ہوں گی،۔میٹنگ میں سلور جوبلی شاندار بنانے کے لئے عوام اور دیگر سماج کے نمائندوں سے آراء و مشورے لینے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ، اگلی میٹنگ میں افتتاحی پروگرام کے تاریخ کا اعلان کیا جائے گااور شہر بھر میں پوسٹر چسپاں کئے جائیں گے ، اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ سیکریٹری راگھویندراہیبار، جنرل سیکریٹری بھاسکر نائیک، سابق صدر ایم آر مانوی، اراکین میں سے فیاض ملا، بھوانی شنکرنائیک، انصارعزیز ندوی، سید احمد سالک، پرسنا بھٹکل وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...