بھٹکل: 68 کورونا متاثرین کو ویمن سینٹر کیا گیا منتقل

بھٹکل05 جولائی 2020(فکر وخبر نیوز) شہر میں کورونا کے علاج کے لئے خصوصی طور پر ہیبلے گرام پنچایت حدود کے طلحہ کالونی کے قریب واقع بھٹکل ویمن سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلئے جانے کے بعد آج یہاں 66 مریضوں کو مختلف جگہوں سے منتقل کیا گیا۔
مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے میں تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل کورونا متاثرین کو کاروار منتقل کیا جاتا تھا لیکن اب تنظیم کے ذمہ داران نے ضلع انتظامیہ سے بات چیت کے بعد ویمن سینٹر میں منتقل کیا گیا۔
مریضوں کی منتقلی کے ایک روز قبل جب اس عمارت کے  آس پاس بسنے والوں میں سے کچھ لوگوں نے مریضوں کی منتقلی کو لے کر اعتراض جتایا۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو یہاں کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیا جائے لیکن پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ حل کیا گیا جبکہ بہت سے لوگوں نے مریضوں کے لیے ویمن سینٹر میں بہتر انتظامات کرنے پر منتظمین کی سراہنا کی ہے۔

Share this post

Loading...