بھٹکل14؍اپریل2021(فکروخبرنیوز)رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی اور اہم معلومات پر مشتمل آن لائن کوئز مسابقہ بھٹکل واطراف کے وھاٹس اپ گروپ ایڈمن کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل وھاٹس اپ گروپ ایڈمن کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔
اس مسابقہ میں بھٹکل سمیت کنڈلور، گنگولی، شیرور، مرڈیشور، منکی، ولکی، سرلگی، گیرسپا تکے افراد چاہے وہ کسی بھی ملک میں مقیم ہوں حصہ لے سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2؍ رمضان المبارک رات بارہ بجے تک ہے۔
کوئز مسابقہ میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
اس لنک کے ذریعہ آپ اپنا نام اور پتہ رجسٹرکرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے۔ اس کے بعد موصولہ فارم کو کوئز مسابقہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
https://forms.gle/ibjmkYRcTnGQ4j8VA
مزید معلومات کے لیے کوئز مسابقہ کے ذمہ داران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
917204744431
91888078414
Share this post
