بھٹکل ویلفیر اسپتال میں منگلورو اے جے اسپتال کے اشتراک سے 12 جون کو منعقد ہورہا ہے فری میگا میڈیکل کیمپ ، مختلف بیماریوں کے ماہرین ہوں گے موجود

bhatkal, bhatkal welfare hospital, A.J Hospital Mangalore, Mangalore Hospital,

بھٹکل07 جون 2022 (فکروخبرنیوز) شہر کے ویلفیر ہاسپٹل  میں  اے جے اسپتال منگلور کے اشتراک سے 12 جون اتوار کے روز فری میگا میڈیکل کیمپ انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع ویفلیر اسپتال کے میڈیکل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ظہیر کولا نے پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں مریضوں کی جانچ کے لیے منگلور سے تقریباً دس ماہر امراض تشریف لار ہے ہیں۔ جس میں یورولوجی ، گیسٹرواینٹرولوجی ، ڈرمالوجی ، ای این ٹی ، نیورو سرجری ، کارڈیالوجی ، ارتھو پیڈک ، میڈیکل انکولوجی اور جنرل میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرس وغیرہ موجود رہیں گے۔

ڈاکٹر ظہیر کولانے مزید بتایا کہ اس کیمپ میں مفت علاج کیا جائے گا اور ای سی جی کی بھی سہولت مفت فراہم کی جائے گی ، اسی طرح لیب ٹیسٹ اور دوائیوں پر بھی رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں سے اس کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر ویلفیر اسپتال کے ذمہ دار ابو الاعلیٰ ،  اے جے اسپتال منگلور کے مارکیٹنگ منیجر ونود پربھو ، اسٹنٹ منیجر پریتم واس اور اشرف سعدا وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...