بھٹکل 06؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) کورونا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ویکنڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کا آغاز جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک رہے گا لیکن عوام کو اس کی تفصیلات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تشویش تھی۔
آج ویکنڈ کرفیو کے تعلق سے تفصیلات منظر عام پر آچکی ہے۔ تحصیلدار نے آج اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی لیکن غیر ضروری چہل پہل پر پابندی رہے گی۔
اتوارکا سنڈے مارکیٹ اب منگل کے روز لگے گا۔
اسی طرح مہاراشٹرا اور گوا سے آنے والے افراد کے لیے بہتر گھنٹے کا نیگیٹیو آر ٹی پی سی آر لازمی ہوگا۔
Share this post
