بھٹکل 15؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) حکومتِ کرناٹکا کے اعلان کے بعد کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر اس ہفتہ بھی ویکنڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق کل رات دس بجے تک پیر صبح پانچ بجے تک اسے نافذ کیا گیا ہے۔
آج ویکنڈ کرفیو کے دوران ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ دیگر دکانیں شہر میں بند رہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ جاری رہا اور لوگوں کی آمدورفت بھی دیکھی گئی۔ صبح سے ہی سڑکوں پر چہل پہل نظر آئی۔ پولیس نے اس کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے جگہ جگہ پولیس بھی تعیینات کردی تھی ۔ خاص کرکے شمس الدین سرکل پر پولیس دن بھر نظر آئی لیکن پولیس نے کوئی خاص لوگوں سے پوچھ تاچھ نہیں کی۔ ویکنڈ کرفیو کے دوران تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے۔
Share this post
