بھٹکل09؍مارچ2024(فکروخبرنیوز) بحیرہ عرب میں مچھلیوں کی افزائش کے لیے مصنوعی چٹانیں سمندر میں اتارنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔
شہر کے بیلکے میں وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ دیسی طرز پر ماہی گیری کرنے والوں کو درپیش مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ اسکیم جاری کی ہے اور اس سے قبل تملناڈو میں اس کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔
محکمہ ماہی گیری نے اترکنڑا میں 25 اور ضلع اڈپی میں 31 جگہوں پر مصنوعی چٹانیں 4 تا 5 ناٹیکل پانی میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 17 کروڑ روپیے کا خرچ آرہا ہے۔ ہر چٹان کا وزن 400 سے 500 کلو ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس سے مچھلیوں کی افزائش میں مدد ملے گی اور اس سے ماہی گیروں کا بڑا فائدہ ہوگا۔
Share this post
