بھٹکل 24/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) شہر کے مشہور ویلفیر اسپتال میں دل سے جڑی بیماریوں کے چیک اپ کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ شہر کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داروں نے بتایا کہ یہ کیمپ 27 اور 28 جولائی بروز سنیچر و اتوار منعقد کیا جائے گاجس میں کالیکٹ کے مشہور اسپتال میمس میں اپنی خدمات انجام دے چکے اور حال میں میترا اسپتال میں اپنی خدمات انجام د ے رہے ڈاکٹر علی فیضل شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شاج الدین بھی امراضِ قلب کے مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ذمہ داروں کے مطابق یہ کیمپ 27جولائی 2019بروز سنیچر صبح گیارہ بجے ویلفیر اسپتال میں منعقد ہوگا اور 28جولائی 2019بروز اتوار دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ سے فائدہ اٹھانے والوں سے درخواست کی گئی ہے وہ پہلی فرصت میں اپنے ناموں کا اندراج کریں جس کے لیے 9019330977 نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر علی فیضل اوپن ہارٹ سرجری میں بہت ماہر سمجھے جاتے ہیں اور بھٹکل کے کئی مریض ان کے پاس اپنا کامیاب علاج کراچکے ہیں۔
Share this post
