بھٹکل واطراف سے اکتوبر میں چار سو سے زائد افراد عمرہ کے مقدس سفر پرروانہ

بھٹکل08؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں اکتوبر میں عام طور پر اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس مرتبہ بھٹکل کے تمام اسکولوں سمیت تمام مدارس میں بھی ششماہی کی تعطیلات چل رہی ہیں۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے احباب اپنی چھٹیوں کے پیشِ نظر عمرہ کے مقدس پر روانہ ہوچکے ہیں اور کئی عنقریب روانہ ہونے والے ہیں۔

مقامی ٹروایل ایجینٹس کے مطابق بھٹکل واطراف یعنی مرڈیشور ، ہوناور ، شراوتی بیلٹ ، شیرور، بیندور اور گنگولی وغیرہ سے تقریباً چار سو سے زائد افراد اس اکتوبر میں عمرہ کے سفر پر روانہ ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اس سے قبل شاید ہی عمرہ کے لیے روانہ ہوئے ہوں۔

کئی احباب ممبئی ایرپورٹ سے مقاماتِ مقدسہ پہنچے تو کئی گوا ایرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ ان معتمرین کو الوداع کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ان کے رشتہ دار ایرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پہنچے۔ اہلِ خانہ سمیت متعلقین اور دیگر چاہنے والوں نے ان حضرات سے دعاؤوں کی گذارش کی ہے۔

Share this post

Loading...