بھٹکل : این آر آئیز کے لیے دوسرا ڈوز : تنظیم نے جاری کی نئی تفصیلات ، کیا ہے اس کے لیے شرائط اور کب دیا جائے گا یہ ڈوز؟

بھٹکل 22؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) بیرونِ ملک سفر کرنےو الوں (این آر آئیز) کے لیے ویکسینیشن کے دوسرے ڈوز کی مجلس اصلاح وتنظیم تیاری کررہی ہے ۔ اس تعلق سے آج تنظیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے حالیہ اعلان کے مطابق بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن کا دوسرا ڈوز 28 دنوں کے بعد دیا جائے گا۔ جن این آر آئیز کو پہلا ڈوز لیے 28 روز ہوگئے ہیں وہ کل تنظیم دفتر میں اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن دیکھ کر ویکسینیشن کے دن کے بارے میں دو تین کے اندر آپ کو معلومات دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسینیشن صرف بھٹکل تعلقہ والوں کو دیا جائے گا۔ تنظیم نےاس کے لیے آن لائن فارم کی سہولیت بھی رکھی ہے جس کی لنک عنقریب پہنچائی جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے تنظیم کے دفتری اوقات صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے تعلق سے معلومات کے  لیے انتظامی امور کے سکریٹری جناب جیلانی شاہ بندری سے ان کے نمبر 9535353400 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جناب حنیف شباب نے اس دوسرے ڈوز کے ویکسینیشن کے تعلق سے مزید ضروری معلومات فراہم کی ہیں جس کی تفصیلات کے لیے دیکھئے یہ ویڈیو 

 

Share this post

Loading...