بھٹکل 21؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد آج پہلی مرتبہ شہر کے پرانے کے علاقہ میں واقع بازار کی رونق لوٹ آئی۔
آج صبح ہی سے اشیاء ضروریہ کی دکانوں کے ساتھ ساتھ کپڑے اور دیگر اشیاء کی دکانیں کھلنے سے بازار میں معمول سے زیادہ چہل پہل نظر آئی۔
فکروخبر کے نمائندوں نے کئی دکانداروں سے جب اس ان لاک 2 میں دکانیں کھلنے پر ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران آج تقریباً دو ماہ کے بعد دکانیں کھلی ہیں۔ اس پر انہوں نے کورونا کے معاملات کم پڑنے کے بعد ان لاک کی طرف بڑھنے پر خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس بات کا بھی اظہار اب کاروبار کے پیچھے دوگنی محنت کرنی ہوگی اور ان ایام کے نقصانات کی بھرپائی کرنی ہوگی۔
پرانے شہرکے علاوہ اہم شاہراہ سے متصل سے واقع دکانیں بھی آج کھل گئیں۔ بس سریس پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگئیں ۔ آج کے ایس آر ٹی سی بس اڈے پر قطار میں کھڑی بسیں مسافروں کا انتظار کرتے نظ؍ر آئیں۔ کئی مسافروں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بس سرویس کے بند سے انہیں مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کا سفر کرنا بہت دشوار ہوگیا تھا۔ یہ اچھا ہوا کہ حکومت نے ان لاک 2 میں بس سریس شروع کی ۔ گرچہ کچھ شرائط عائد کی گئیں ہیں لیکن پھر بھی بس سرویس شروع کرنے سے لوگوں کے بہت سے مسائل حل ہوں گے۔
Share this post
