بنگلور سے تشریف لانے والے مولانا زبیر عبدالرحمن رشادی نے سفر سے متعلق ضروری مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے خوب سے خوب عبادت کرنے او راس موقع سے فائدہ اٹھانے کی نصیحت کی اور کہا کہ جب ہم اس مبارک سفر پر روانہ ہورہے ہیں تو ہم اس نیت کے ساتھ یہاں سے روانہ ہوں کہ ہمارا کوئی وقت ضائع نہ ہونے پائے اور زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت میں ہمارا وقت صرف ہو۔ مولانا نے مزید کہا کہ ہم اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اس مقدس سرزمین پر گناہوں سے بچتے رہیں اور استغفار کی کثرت رکھیں۔ ملحو ظ رہے کہ اس کیمپ میں تقریباً سو سے ڈیڑھ سو افراد نے شرکت جس میں شہر کے علاوہ اطراف واکناف کے لوگ بھی شریک تھے۔ نظامت کے فرائض صدر مدرس مکتب جامعہ اسلامیہ کارگیدے مولانا محمدقیس جوکاکو ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ۔ دوپہر قریب تین بجے شروع ہونے والا یہ تربیتی کیمپ شام چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔
Share this post
