بھٹکل میں یو جی ڈی کام کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہونے پر عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ، ایس ڈی پی آئی نے سخت احتجاج کا دیا انتباہ

بھٹکل05؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں یوجی ڈی کام کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آج سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جہاں جہاں یوجی ڈی کام ہوا ہے پہلے وہاں سڑکوں کی مرمت کی جائے اور اس کے بعد دوسری جگہوں پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میونسپل علاقہ ، جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے پنچایت میں کئی سڑکوں کی مرمت ہونی ابھی باقی ہے ۔ میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی مطالبہ کے ساتھ اسی سال 5 نومبر کو موسیٰ نگر کراس پر ایک احتجاج درج کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس معاملہ میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ جب سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو بتایا جارہا ہے کہ بل پاس نہیں ہوا ، انہوں نے میمورنڈم میں ڈپٹی کمشنر سے درخواست ہے کہ وہ پانچ روز کے اندر یہاں آکر حالات کا جائزہ لے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے موقع پر نہ آنے کی صورت میں وہ مقامی عوام کو لے کر راستہ روکو احتجاج کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Share this post

Loading...