بھٹکل 18 مارچ 2022(فکروخںرنیوز) گزشتہ پندرہ سال سے ٹکٹ ، ویزہ اور حج اورعمرہ جیسی سہولیات فراہم کرنے میں ایک جانا پہچانا نام بھٹکل ٹراویل ہاؤس ہے۔ آج بعد نماز فجر اس کے نئے آفس کا افتتاح مولانا محمد یونس صاحب ندوی کی دعا کے ساتھ عمل میں آیا۔ جس کے بعد مولانا انصار صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بعد عصر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد الرب صاحب ندوی اور قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی اور امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبد العلیم ندوی نے دفتر پہنچ کر بھٹکل ٹراویل ہاؤس کے مالک جناب فیصل صاحب پیشمام اور ان کے برادران مولانا سمعان ندوی اور جناب صفوان خلیفہ کو مبارکباد پیش کی۔
بھٹکل ٹراویل ہاؤس.حج و عمرہ ، ایرٹکیٹنگ , ویزا ایرجمنٹ , ہولیڈیس پیکیج ، ہوٹیل ریزرویشن ، ٹرین و بس ٹیکیٹنگ ، کی سہولیات بہترین طور پر انجام دیتا ہے۔
اپنے اس پندرہ سالہ اطمینان بخش خدمات کی وجہ سے یہ عوام و خواص میں مقبول ہے۔
Share this post
