بھٹکل 13/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے حنیف آباد علاقہ میں واقع میں او ایل ٹی سی ٹرانسفرمر میں آتشزدگی سے دس لاکھ روپئے کے نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ کل دوپہر کے وقت اچانک ٹرانسفرمر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے وہاں کے عملہ نے اپنی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجو جب آگ مزید بڑھتی چلی گئی تو فائر بریگیڈ عملہ نے آگے بڑھ کر قابو پالیا۔ افسران کے مطابق اس حادثہ کی وجہ سے دس لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔
Share this post
