بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاؤنسل عمارت کے احاطہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے عوام میں خوف ، مسئلہ کے حل کے لیے وی دی بھٹکلیس نے سونپا میمورنڈم

bhatrkal, bhatkal tmc, we the bhatkallys

بھٹکل02؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاؤنسل بلڈنگ کے احاطہ میں آوارہ کتوں کے آنے جانے اور عمارت کے باہرپیشاب کیے جانے سے گندگی پھیلنے کی بات کہتے ہوئے وی دی بھٹکلیس کے ذمہ داران نے میونسپل کے صدر جناب پرویز قاسمجی سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل ان کے سامنے رکھے۔

وی دی بھٹکلیس کے ذمہ دار جناب عبدالباسط ائیکری نے فکروخبر کو بتایا کہ ٹاون مونسپل کاؤنسل عمارت کے احاطہ میں ہمیشہ اوارہ کتّے گھومتے نظر آتے ہیں  جس سے خوف محسوس ہوتا ہے ۔ TMC کے اندر سرکاری دفتر کے علاوہ کئی دکانیں بھی ہیں جن میں اکثر لوگوں خاص کر عورتوں اور بچوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اگر یہ ان میں سے کوئی کتا پاگل نکلا تو وہ ان کو کبھی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ ٹی ایم سی عمارت کے بالکل پیچھے کئی سالوں سے لوگ کھڑے ہوکر پیشاب کرتے ہیں۔ جس سے TMC بلڈنگ کو نقصان ہو رہا ہے اس کے علاوہ سارے علاقہ میں بدبو  پہل رہی ہے ۔ جس سے بیماری پھیل سکتی ہے۔

شہر و اطراف میں صاف صفائی قائم رکھنا مونسپالٹی کا اہم مقصد ہے۔ اگر وہاں پر ہی ایسی گندگی نظر آئے تو اس کا عام عوام پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔ ویسے بھی ہمارے وزیراعظم نے سوچھ بھارت ابھیان پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ باتیں چیف آفیسر رادھیکا ایس ایس کے بھی علم میں لاتے ہوئے میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ اس کہ ان مسائل جو جلد حل کیا گیا۔

صدر و چیف افیسر نے اس کو  سنجیدگی سے لینے اور اس پر جلد کاروائی پر یقین دلایا۔ اس وفد میں تنظیم کے سابق صدر جناب مصباح احمد چڈو باپا۔ مولانا سید زبیر مارکیٹ۔ مولانا سید یاسر برماور۔ رکن الدین نثار ٹاپ۔ شابندری نسیم الغنی۔ اشفاق طاھرہ وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...