بھٹکل مچھلی مارکیٹ کی اب تک منتقلی نہ ہونے پر کونسلروں نے میونسپل میٹنگ میں ناراضگی کا کیا اظہار

Bhatkal, bhatkal tmc, bhatkal tmc meeting, bhatkali,

بھٹکل 12؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میونسپلٹی کی منعقدہ میٹنگ میں مچھلی مارکیٹ کو اب تک شفٹ نہ کرنے اور ڈھلوان پر واقع پارکٹ کی مرمت کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل پر آج بحث ہوئی۔  چار ماہ بعد بلائی گئی اس میٹنگ میں کونسلروں نے مچھلی مارکیٹ کی اب تک منتقلی نہ ہونے پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ چار ماہ قبل میونسپل میٹنگ میں منظور قرارداد پر اب تک عمل کیوں نہیں کیا گیا جس میں پانی اور بجلی کنکشن کاٹنے اور صفائی ستھرائی نہ کرنے کے سلسلہ میں کچھ باتیں منظور ہوئیں تھیں۔ اسی طرح یو جی ڈی کے متعلق ویٹ ویل کے کام کی تکمیل نہ ہونے کا بھی مسئلہ اٹھایا گیا اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنا طئے کیا گیا۔ ڈھلوان پر واقع پارک کی تعمیر کے سلسلہ میں کونسلروں کو اعتماد میں لیے بغیر بل پاس کیے جانے پر بھی کونسلروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کا جس پر صدر میونسپل نے کہا کہ اس پروجیکٹ تخمیہ شدہ فہرست اور حساب کتاب اگلے ہی دن ممبران کے سامنے پیش کیا جائے۔

Share this post

Loading...