بھٹکل سلطانی محلے میں واقع ایک گھر میں زبردست سرقے کی واردات

گھر کے پچھلے جانب سے چوروں نے راستہ بناتے ہوئے بنا توڑ پھوڑ کے سیدھے کوٹھری تک پہنچے اور یہیں پر موجود الماری کی کنجی کا استعمال کرتے ہوئے بڑی آسانی سے چوروں نے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ چوری کی اطلاع پاکر تفتیش کے لئے پہنچے پولس افسر پی ایس آئی سبنا ایس نے فکروخبر کو بتایا کہ سرقہ کرلئے جانے والے جملہ زیوارات کا وزن 90گرام ہے جب کہ پانچ سے دس ہزار کے درمیان نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ گھر والوں سے دریافت کئے جانے پر فکروخبر کوبتایا گیا کہ صبح کسی کام سے گھر سے باہرگئے ہوئے تھے مغرب کے قریب گھر کی مالک خاتون ایک بار کسی کام سے آکر واپس ہوئی تو سب اپنی جگہ پر ٹھیک ٹھاک تھا، مگر عشاء بعد گھر لوٹے تو یہ چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیاہے ، تفتیش جاری ہے۔

(تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )

Share this post

Loading...