بھٹکل08؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) یکم اور 2 اگست کو ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں بھٹکل میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور اس نقصان کی لپیٹ میں تینگن گنڈی کے ماہی گیر بھی آگئے ہیں جہاں ان کے نو ایماہا کشتیوں کو شدید نقصان پہنچنے سے وہ پریشان ہیں اور حکومت کے معاوضہ کے منتظر ہیں۔
آج ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کرتےہوئے مطالبہ کیا کہ ہر ماہی گیر کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کیا جائے۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سےان نو ماہی گیروں کو معاوضہ دیا جائے جن کی کشتیاں اس بارش کی وجہ سے تباہ ہوئیں ہیں۔ ان کے مطابق تینگن گنڈی سے تعلق رکھنے والے نو ماہی گیروں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں اب مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے سروے کیا جاچکا ہے لیکن اب تک معاوضہ نہیں ملا ہے۔
اس موقع پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ضلع اترکنڑا کے جنرل سکریٹری آصف شیخ ، عبدالجبار اسدی اور تینگن گنڈی کے ماہی گیروں میں خلیل ڈانگی ، حسین ملا ، باواامیر بھنڈی ، عبداللہ ڈانگی ، قاسم ابو ، سعاد ابو ، شعیب نئے باغ اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
