بھٹکل02؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) تینگن گنڈی علاقہ میں رکشہ اور اسکوٹر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں تیئیس سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے اور دوسرا نوجوان زخمی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رکشہ اور اسکوٹر کے درمیان تصادم کے بعد منڈلی کا ساکن گنیش جٹا نائک کے سرپرشدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر منیپال روانہ کیا گیا جبکہ تینگن گنڈی کا ساکن دیش شنیارا نائک (25) زخمی ہوا۔
کل رات پیش آئے اس سڑک حادثہ میں زخمی گنیش کی موت کی خبر آج بدھ کو موصول ہوئی ۔
Share this post
