بھٹکل22؍جنوری2024(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام 23 جنوری 2024 (کل منگل) کو کینسر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں عوام الناس کو کینسر کے متعلق بیداری اور خواتین کے مخصوص امراض کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس کیمپ میں خواتین کے لیے سوالات کا وقفہ بھی دیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
کیمپ صبح دس بجے خوشحال ، تنظیم روڈ ، نوائط کالونی میں منعقد ہوگا جس میں منگلور کے معروف ڈاکٹرس ڈاکٹر مریم انجم افتخار ((MBBS, MS Gynacology,MCH Gynac Oncologist اور ڈاکٹر نجیب بہزاد محمد (MBBS, MD, DM ,Oncology) شرکت کریں گے۔
Share this post
