بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک کو ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی جانب سے پیش کیا گیا میمورنڈم : کیا یہ مطالبہ

بھٹکل 14؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کے لیے حالیہ ٹیکسی اسٹانڈ کی جگہ متأثر ہوتے دیکھ کر متبادل جگہ کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی جانب سے رکن اسمبلی سنیل نائک کو ایک یادداشت پیش کی گئی ہے۔

مذکورہ یونین کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ پرانے بس اسٹانڈ کی جگہ اب خالی ہے اس لیے وہ جگہ ٹیکسیاں کھڑی کرنے کے لیے فراہم کی جائیں۔

انہوں نے میمورنڈم میں کہا ہے کہ بھٹکل ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین میں 250 سے زائد اراکین موجود ہیں۔ گذشتہ پچیس سالوں سے بس اسٹینڈ کی بالمقابل والی جگہ پر وہ اپنی ٹیکساں کھڑی کررہے تھے لیکن اب  ہم شاہراہ توسیعی مرحلہ میں یہ جگہ متأثر ہورہی ہے۔ اس لیے ان کا مطالبہ ہے کہ اس کے لیے پرانے بس اسٹانڈ کی جگہ فراہم کی جائے۔

Share this post

Loading...