بھٹکل 08؍ نومبر2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 کے لیے خصوصی طور پر تجدید کردہ ووٹر لسٹ بھٹکل تحصیلدار ، تعلقہ پنچایت آفس ، بھٹکل میونسپل اور پٹن پنچایت جالی میں فہرست چسپاں کردی گئیں ہیں۔ یہاں پہنچ کر عوام ووٹر لسٹ چیک کرلیں اور اپنا نام ، پتہ وغیرہ کی جانچ کرلیں ، اگر اپنے نام وپتہ میں کسی طرح کی شکایت ہو تو 8 دسمبر 2021 کے پہلے پہلے اپنے اپنے بی ایل او کے پاس دستاویزات کے ساتھ پہنچ جائیں۔
بی ایل او نے گھر گھر پہنچ کر ووٹر لسٹ کی خامیوں کو دور کرنے کی کے بعد شائع ہوچکی ہے اور اب عوام کو دوبارہ موقع دیا جارہا ہے۔ اس کے بعد 13 جنوری 2022 کو حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔
Share this post
